مرتضی وہاب

مرتضی وہاب کا 3 یوسیز سے چیئرمین کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ

کراچی (پاک صحافت) میئر کراچی مرتضی وہاب نے 3 یوسیز سے چیئرمین کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میئر کراچی مرتضی وہاب نے شہر کی 3 یونین کونسلز (یوسیز) سے چیئرمین کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے تصدیق کی ہے وہ گزری، ابراہیم حیدری اور ماڑی پور سے الیکشن لڑیں گے۔

ذرائع کے مطابق اس کے علاوہ ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد گڈاپ کی یوسی سے الیکشن لڑیں گے۔ ضلع ملیر، جنوبی،گڈاپ اورکیماڑی کے4 یوسی چیئرمینز نے استعفٰی دے دیا ہے۔

خیال رہے کہ مرتضی وہاب اور سلمان عبداللہ مراد یوسی چیئرمین کا انتخاب لڑے بغیر میئر اور ڈپٹی میئر بنے تھے۔ سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت میئر اور ڈپٹی میئر کو 6 ماہ میں یوسی چیئرمین کا الیکشن جیتنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے