شہباز گل

شہباز گل کے خلاف مزید 2 مقدمات درج

کراچی (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کے خلاف مزید 2 مقدمات درج کیئے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق شہباز گل کے خلاف کراچی کے علاقے رضویہ سوسائٹی اور سرجانی ٹاؤن تھانوں میں شہریوں نے مقدمات درج کرائے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شہباز گل کے خلاف کراچی میں مزید 2 مقدمات درج کر لیے گئے۔ پولیس کا بتانا ہے کہ سرجانی ٹاؤن تھانے میں شہری دانیال رشید نے ایف آئی آر نمبر 1775/22 درج کرائی جبکہ رضویہ تھانے میں مقدمہ الزام نمبر 598/22 درج کرایا گیا۔

واضح رہے کہ شہباز گل کے خلاف پریوینشن آف الیکٹرونک کرائم ایکٹ 2016 سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔ مدعی مقدمہ کے مطابق شہباز گل کی سوشل میڈیا پر پاک فوج کے افسران کے خلاف تقریر دیکھیں، جن میں پاک فوج کے سربراہ اور میجر جنرل رینک کے افسر کے خلاف عوام کو اکسایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے