میزائل پروگرام

امریکہ کیجانب سے میزائل پروگرام کیساتھ منسلک 13 پاکستانی کمپنیوں پر پابندی عائد

اسلام آباد (پاک صحافت) امریکہ نے پاکستان کی 13 ایسی سرکاری و غیرسرکاری کمپنیوں پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے جو میزائل پروگرام کے ساتھ منسلک ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی حکومت نے پاکستان کے میزائل پروگرام سے منسلک 13 کمپنیوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ یہ تمام کمپنیاں امریکہ کی قومی اور خارجی پالیسی کے خلاف کام میں مصروف ہیں جس کی وجہ سے ان پر پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔

امریکی محکمہ کامرس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی یہ سرکاری و غیرسرکاری کمپنیاں اور ادارے امریکی مفادات کے خلاف سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ ان تمام کمپنیوں کے نام ایکسپورٹ ایڈمنسٹریشن ریگولیشنز کی فہرست میں شامل کئے گئے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے اس حوالے سے اب تک رسمی طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ جبکہ پاکستان اپنے جوہری پروگرام میں کسی بھی غیرقانونی سرگرمی میں کبھی ملوث نہیں رہا ہے بلکہ تمام تر عالمی اور بین الاقوامی قوانین کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے پروگرام کو جاری رکھا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے