شیری رحمان

سینیٹر شیری رحمٰن کا بارکھان واقعے پر سخت ردّ عمل کا اظہار

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمٰن نے بارکھان واقعے پر ردّ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو متاثرین اور ان کے خاندان پر گزری ہے اس کا کوئی ازالہ نہیں کرسکتا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر شیری رحمٰن نے ٹوئٹر پر اس واقعے پر مذمتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ‏بارکھان واقعہ ہمارے معاشرے کے مجموعی شعور پر سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کون سی صدی میں رہتے ہیں جہاں طاقتوروں نے نجی جیل بنائے ہوئے ہیں، عورتوں اور بچوں پر تشدد کر کے لاشیں کنویں میں پھینک دی جاتی ہیں۔

واضح رہے کہ انہوں نے مزید کہا کہپوسٹ مارٹم میں دل دہلا دینے والے انکشافات سامنے آرہے ہیں۔ شیری رحمٰن نے کہا کہ بہیمانہ تشدد، قتل اور لاشوں کی بے حرمتی نے سب کا سر شرم سے جھکا دیا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اس واقعے کی جلد از جلد تحقیقات کر کے مجرموں کو کڑی سزا دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے