اسرائیل کا خلیجی ممالک میں یہودی نمائندہ تنظیم بنانے کا اعلان، حماس نے شدید برہمی کا اظہار کردیا

اسرائیل کا خلیجی ممالک میں یہودی نمائندہ تنظیم بنانے کا اعلان، حماس نے شدید برہمی کا اظہار کردیا

غزہ (پاک صحافت) فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے اسرائیلی وزارت خارجہ کے اس اعلان پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس بیان کو مسترد کردیا ہے جس میں ‌کہا گیا ہے کہ خلیجی ممالک کی طرف سے اجازت ملنے کے بعد ان ممالک میں قیام پذیر یہودیوں‌ کی نمائندہ تنظیم قائم کی جارہی ہے۔

حماس کے بیرون ملک مقیم شعبہ اطلاعات کے انچار رافت مرہ نے ایک بیان میں‌کہا کہ خلیجی ممالک میں یہودی تنظیم کے قیام سے خطے میں صہیونی توسیع پسندی، اثرو نفوذ، سیکیورٹی اور سماجی بدامنی میں مزید اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک میں یہودی تنظیم کا قیام صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے شکست خوردہ فیصلے میں ایک اور شکست ہے اور اس کے نتیجے میں قضیہ فلسطین اور فلسطینی قوم کے حقوق کو غیرمعمولی نقصان پہنچے گا۔

رافت مرہ نے کہا کہ خلیجی عرب ممالک میں یہودی تنظیم کے قیام کے لیے جو جواز اور دلائل پیش کیے جا رہے ہیں وہ دھوکے کے سوا کچھ نہیں۔ خطے میں صہیونیوں‌ کا تخریبی کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، کویت، عمان اور قطر میں مقیم مقامی یہودیوں نے خلیجی یہود برادری انجمن تشکیل دی ہے، اس ایسوسی ایشن کا مقصد خطے میں اولین یہودی عدالت کے قیام کی راہ ہموار کرنا ہے۔

خلیجی یہود برادری انجمن کے روحانی پیشوا ربی ڈاکٹر ایلی عبادی نے ذرائع  کو بتایا کہ خلیجی یہود انجمن، خلیج تعاون کونسل کے رکن ملکوں میں بسنے والی یہودی برادری کا اکٹھ ہے جو خطے میں یہودی طرز زندگی کے فروغ کے لیے کام کر رہے ہیں۔

دبئی میں مقیم یہودی ربی ڈاکٹر عبادی کے بقول خلیجی یہود برادری انجمن میں شامل ہر علاقے کی کیمونٹی آزاد ہے، تاہم وہ یہودی زندگی سے متعلق ایک مشترکہ ہدف اور نظریہ رکھتے ہیں جسے وہ خطے میں مقیم یہود برادری اور وزٹ پر آنے والے یہودیوں کی بہتری کے لیے فروغ دینا چاہتے ہیں۔

ایسوسی ایشن کا بورڈ چھ خلیجی ملکوں سے تعلق رکھنے والے یہودی ارکان پر مشتمل ہے، جو اس فورم سے جی سی سی یہودی برادری کی بہتری کا منصوبہ وضع کریں گے، معاہدات ابراہیم طے پانے کے بعد خطے میں یہودی سیاحوں اور تارکین وطن کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بنلسون

نیلسن منڈیلا کا پوتا: فلسطینیوں کی مرضی ہماری تحریک ہے

پاک صحافت جنوبی افریقہ کے سابق رہنما نیلسن منڈیلا کے پوتے نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے