عامر میر

عمران خان خود پرویز الہی کو سب سے بڑا ڈاکو قرار دے چکے ہیں۔ عامر میر

لاہور (پاک صحافت) عامر میر کا کہنا ہے کہ عمران خان خود پرویز الہی کو ماضی میں پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو قرار دے چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز الہی اپنی گرفتاری کا مدعا نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی پر ڈالنے سے گریز کریں، وہ اینٹی کرپشن کے ہاتھوں کرپشن کے الزامات کے تحت گرفتار ہوئے ہیں، موصوف جھوٹے الزام لگا کر سیاسی شہید نہیں بن سکتے۔

عامر میر کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب کی نگران حکومت غیر سیاسی اور غیر جانبدار ہے، پرویز الہی کو کرپشن کرنے پر محسن نقوی نے مجبور نہیں کیا تھا۔ گرفتاری کو سیاسی انتقام قرار دینا سنگین مذاق ہے۔ قانون پرویز الہی سمیت ہر بدعنوان کے خلاف حرکت میں آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے