سینیٹ

سینیٹ نے سپریم کورٹ فیصلوں اور آرڈر پر نظر ثانی کا بل منظور کرلیا

اسلام آباد (پاک صحافت) سینیٹ نے سپریم کورٹ فیصلوں اور آرڈر پر نظر ثانی کا بل منظور کرلیا ہے۔  ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے بل پیش کیا، جس پر اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن ارکان نے بل کی کاپیاں پھاڑ دیں، ایوان میں شدید احتجاج کیا اور  چیئرمین ڈائس کے سامنے نعرے لگائے۔ سکیورٹی نے حکومتی اور  اپوزیشن بینچز کے درمیان حصار باندھ لیا۔ خیال رہے کہ اپوزیشن ارکان نے توہین عدالت نامنظور کےنعرے لگائے۔

واضح رہے کہ اپوزیشن کے احتجاج کے دوران سپریم کورٹ فیصلوں اور آرڈر پر نظر ثانی کا بل سینیٹ میں منظور کرلیا گیا۔ بل پیش کرنے کی تحریک کے حق میں 32  اور مخالفت میں 21 ووٹ آئے۔

یہ بھی پڑھیں

جنرل عاصم منیر

آرمی چیف سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے باکسر عامر خان اور شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے