شاہد خاقان عباسی

سپریم کورٹ اپنے فیصلے پر از خود نوٹس لے کر غلطی درست کرے۔ شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی تاحیات نااہلی کے سپریم کورٹ اپنے فیصلے پر از خود نوٹس لے کر غلطی درست کرے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے مطالبہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ نے نواز شریف کو تاحیات نااہل قرار دیا ہے، سپریم کورٹ اپنی غلطی درست کرلے تو ان کی عزت میں اضافہ ہوگا، سپریم کورٹ چاہے تو اپنے فیصلے پر از خود نوٹس لے کر اپنی غلطی درست کرے، سپریم کورٹ چاہے تو ایک دن میں فیصلہ سناسکتی ہے۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی لیڈر کا فیصلہ عوام کرتے ہیں، سپریم کورٹ نے جس طرح نواز شریف کو ڈی سیٹ کیا، کیا یہ درست فیصلہ تھا؟۔ میں تو آج چاہتا ہوں اس ملک کا سپریم کورٹ یہ کہے کہ یہ غلط فیصلہ تھا، ختم کریں ان چیزوں کو۔ تاحیات نااہل کونسے قانون کے تحت کیا جاتا ہے؟ صادق امین کا سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا اختیار کا سپریم کورٹ کو ہے؟۔

انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ عدالتیں نہیں کرسکتیں یہ فیصلہ عوام کرتے ہیں۔ یہ فیصلے عوام پر چھوڑ دیں کہ کون نااہل ہے کون نہیں ہے، کس کو عوام چاہتے ہیں کس کو نہیں چاہتے۔ عمران خان کے حوالے سے کہا کہ اگر ان کی سزا معطل ہوچکی ہے تو وہ پارٹی کے چئیرمین بن سکتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ قانون میں نہیں ہے کہ ایک عدالت کلی اختیارات حاصل کرلے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے