سپریم کورٹ

سپریم کورٹ میں آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکریٹ ایکٹ چیلنج

اسلام آباد (پاک صحافت) سپریم کورٹ میں آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکریٹ ایکٹ کو چیلنج کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ بار کونسل نے آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکریٹ ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔ صدر عارف علوی کی جانب سے آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ پر دستخط نہ کرنے کے معاملے پر سندھ بار کونسل نے دونوں قوانین کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ دونوں قوانین پر صدر نے دستخط نہیں کیے لہذا دونوں قوانین غیر آئینی قرار دیے جائیں، آفیشل سیکریٹ ایکٹ، آرمی ترمیمی ایکٹ بنیادی انسانی حقوق سے متصادم ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ، آرمی ترمیمی ایکٹ بلز پر صدر مملکت کے دستخط نہ کرنے کی بنیاد پر کالعدم قرار دیا جائے، نو مئی اور دس مئی کے واقعات روشنی میں گرفتار تمام ملزمان کے خلاف مقدمات عام عدالتوں میں چلائے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے