شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی کا ہزاروں شہدائے پولیس کی وردی کو گالی دینا افسوسناک ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس

لاہور (پاک صحافت) ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کا ہزاروں شہدائے پولیس کی وردی کو گالی دینا افسوس ناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی جانب سے پنجاب پولیس کی وردی کے لیے نازیبا الفاظ کے معاملے پر ترجمان پنجاب پولیس کا بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وزیرآباد کا واقعہ افسوس ناک ہے، جس میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد سے ہمدردی ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کا مزید کہنا ہے کہ پولیس سیاسی اور گروہی مفادات سے بالاتر ہو کر اپنے فرائض انجام دے رہی ہے۔ حکومت سے توقع ہے کہ حکومت میں شامل جماعت کے رہنما کی طرف سے پولیس کی وردی کی توہین کا نوٹس لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے