مرتضی وہاب

سندھ میں لاک ڈاؤن سے متعلق مرتضیٰ وہاب کا وفاق کو دوٹوک جواب

کراچی (پاک صحافت) سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سندھ میں لاک ڈاؤن سے متعلق وفاقی حکومت کو دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں لاک ڈاؤن کے حوالے سے وفاق کیا کہتا ہے ہمیں اس کی پروا نہیں ہے۔ مرتضیٰ وہاب کے مطابق صوبے میں کورونا کی شرح کو نیچے لانے کا واحد راستہ  فوری لاک ڈاؤن ہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کورونا کی سطح کو نیچے لانے کے لیے فوری حل صرف لاک ڈاؤن ہی ہے، جس پر وفاقی وزیر اسد عمر نے اس بات کو مسترد کردیا۔ اس موقعے پر مرتضیٰ وہاب نے اسد عمر سے سوال کیا کہ اگر کورونا کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن حل نہیں ہے تو پھر حل کیا ہے؟۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کی ڈیلٹا قسم کے بڑھتے کیسز کے باوجود کراچی میں مکمل لاک ڈاؤن کی مخالفت کردی ہے۔ خیال رہے کہ سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ پورے پورے شہر ہفتوں بند کرنا مسئلے کا حل نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

پاکستان کو بیرونی اسپانسرڈ دہشتگردی کا سامنا ہے۔ وزیر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بھارتی رہنماؤں کے پاکستان مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے