کورونا وائرس

کورونا وائرس کی چوتھی لہر میں شدت، ایک دن میں 4 ہزار 537 کیسز رپورٹ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر میں شدت آگئی، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا  وائرس کے مزید 4 ہزار 537 نئے کیسز رپورٹ کئے گئے۔ جبکہ مزید 86 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 1 ہزار 489 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 79 فیصد ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 62 ہزار 723 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 3 ہزار 117 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 9 لاکھ 38 ہزار 843 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 58 ہزار 203 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 59 لاکھ 36 ہزار 674 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 31 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں ایک بار پھر کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ این سی او سی کے مطابق پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 23 ہزار 295 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 10 لاکھ 24 ہزار 861 ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت کو صحیح سمت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے