علیم خان

موٹر سائیکل والوں کیلئے پیٹرول سستا ہونا چاہیے، علیم خان

لاہور (پاک صحافت) استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے صدر علیم خان کا کہنا ہے کہ مہنگی گاڑی رکھنے والوں کے لیے پیٹرول مہنگا اور موٹر سائیکل والوں کے لیے سستا ہونا چاہیے، اقتدار میں آکر 300 یونٹ تک بجلی مفت فراہم کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں اپنے انتخابی حلقے این اے 117 میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ پرانا راوی روڈ اور پراچہ کالونی کے اطراف میں سیوریج کے مسائل برسوں پرانے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منتخب ہو کر یہ مسائل حل کریں گے، پارٹی کا منشور بناتے وقت عوام کے مسائل پر خصوصی توجہ دی ہے۔

علیم خان کا کہنا تھا کہ بجلی اور گیس کے بل اور موٹر سائیکل والوں کے لیے مہنگا پیٹرول بڑا مسئلہ ہے، ہمیں امیروں سے پیسے نکلوا کر غریبوں پر لگانا ہوں گے، ہم نئے اسپتال اور کالج بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے