کورونا پابندیاں

سندھ میں 2 ہفتے کے لاک ڈاؤن اور انٹر سٹی ٹرانسپورٹ پر پابندی کی تجویز

کرا چی (پاک صحافت)  کراچی  سمیت سندھ بھر میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے  پیش نظر طبی ماہرین نے صوبے میں 2 ہفتوں کے لئے لاک ڈاؤن اور انٹرا سٹی ٹرانسپورٹ پر پابندی لگانے کی تجویز پیش کردی ہے۔ طبی ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ تمام تعلیمی ادارے اور تعلیمی سرگرمیاں بھی 2 ہفتے کیلئے بند کر دی جائیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی ٹاسک فورس کااجلاس آج ہوگا،  جس میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز سے متعلق اہم فیصلے کئے جائیں گے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں پہلی بار سندھ اسمبلی میں سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کو بھی بلایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ صوبائی ٹاسک فورس کے اجلاس میں اجلاس میں صوبائی وزراء، طبی ماہرین اور پی ایم اے کے نمائندے شریک ہوں گے، جبکہ ڈی جی رینجرز سندھ کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں سخت فیصلے متوقع ہیں، محکمۂ صحت نے ٹاسک فورس کو 2 ہفتے کے لاک ڈاؤن کی تجویز دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے