بلاول بھٹو

سرینگر میں جی 20 اجلاس کرکے بھارت صدارت کا غیرقانونی استعمال کررہا ہے۔ وزیرخارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ سری نگر میں جی 20 اجلاس کرکے بھارت صدارت کا غیرقانونی استعمال کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ تنازع ہے، کشمیر پر بامعنی مذاکرات کیلئے سازگار حالات پیدا کرنا بھارت کی ذمہ داری ہے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ بھارت میں ایک ایسی جماعت حکمران ہے جو فاشزم اور مذہبی جنونیت پر یقین رکھتی ہے، وہ جتنی چائے پینا چاہتے ہیں پلاسکتے ہیں مگر اپنے ملک کا دفاع کریں گے۔

خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جی 20 کا متنازع اجلاس منعقد کرکے قبضے کو قانونی قرار دلوانے کی بھارتی سازش ناکام ہوگئی ہے۔ چین اور ترکیہ کے بعد سعودی عرب اور مصر نے بھی سرینگر آنے سے انکار کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عطا تارڑ

عدالت سے گزارش ہے کہ 9 مئی مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائے۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عدالت سے گزارش ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے