جے ایف 17

عراق نے پاکستان سے جے ایف 17 لڑاکا طیارے خریدنے کیلئے معاہدہ کرلیا

اسلام آباد (پاک صحافت) عراق نے پاکستان سے جے ایف 17 لڑاکا طیارے خریدنے کے لیے معاہدہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عراقی وزیر دفاع جمعہ عناد نے بتایا ہے کہ پاکستان سے حاصل کیے گئے جے ایف 17 طیارے اینٹی ڈرون آپریشن کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔ مطابق حالیہ مہینوں میں عراق میں ڈرون حملوں کے خطرے میں اضافہ ہوا ہے، جس سے نمٹنے کے لیے عراق نے پاکستان سے جے ایف 17 خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عراقی وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں جلد کچھ طیارے مل جائیں گے اور مستقبل میں ہم مزید طیارے آرڈر کریں گے۔ ہم پاکستان کے جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری فائٹر طیاروں سے اپنے دفاعی نظام کو بہتر بنانا چاہتے ہیں۔

ذرائع کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ عراقی حکومت نے ان طیاروں کی خریداری کے لیے 66 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کے فنڈز بھی منظور کر دیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے