وزیراعظم شہباز شریف

سب سے زیادہ ٹیکس دینے والا کراچی پانی سے محروم ہے، شہباز شریف

کراچی (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ سب سے زیادہ ٹیکس دینے والا کراچی پانی سے محروم ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ ٹینکر مافیا کا بھی شہر سے خاتمہ کیا جائے گا، کراچی روشنیوں کا شہر ہے، اس کی اپنی تاریخ ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے کہا کہ کروڑوں لوگ کراچی میں محنت کرتے ہیں، اربوں ڈالر کمائے جاتے ہیں، کراچی پاکستان کا گیٹ وے کہلاتا ہے، یہاں سے لاکھوں لوگوں کو روزگار ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے صنعت کار، تاجر اور سرمایہ کار حلال کی کمائی سے ٹیکس ادا کرتے ہیں۔ کراچی میں بھتا خوری ہوتی تھی اور پرچی سسٹم چلتا تھا، عظیم صنعت کار اس شہر کو خدا حافظ کہہ رہے تھے۔

واضح رہے کہ شہباز شریف نے کہا کہ ن لیگ نواز شریف کی قیادت میں الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی، ہمارا منشور پوری قوم کے سامنے آنے والا ہے، سب سے پہلے ہم نے نوجوانوں کو ہنر دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بے روزگاری میں ہر سال اضافہ ہو رہا ہے، ہمارا بے روزگاری میں کمی لانے کا پروگرام قوم کے سامنے آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

جب تک آصف زرداری صدر ہیں انکے خلاف کیسز کی کارروائی آگے نہیں بڑھ سکتی، احتساب عدالت

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ گاڑیوں سے متعلق …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے