پولیس لائنز حملے کے تمام سہولت کار گرفتار کر لیے، آئی جی خیبر پختونخوا

پشاور (پاک صحافت) آئی جی خیبر پختون خوا اختر حیات خان کا کہنا ہے کہ پولیس لائنز حملے کے تمام سہولت کار گرفتار کر لیے۔ جاری کیے گئے ویڈیو بیان میں آئی جی خیبر پختون خوا اختر حیات خان نے بتایا ہے کہ رواں سال پولیس پر 137 دہشت گرد حملوں کو ناکام بنایا۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی کے پی نے جاری بیان میں کہا کہ رواں سال 917 دہشت گردوں کو گرفتار کیا، 300 کو مارا گیا، مختلف واقعات میں 185 پولیس اہلکار شہید جبکہ 400 زخمی ہوئے۔ آئی جی خیبر پختون خوا اختر حیات خان نے بتایا ہے کہ صوبے میں خواتین پولیس اسٹیشنز کی تعداد 2 سے بڑھا کر 4 کر دی ہے، قبائلی اضلاع کی پولیس کو 11 بکتر بند گاڑیاں فراہم کیں۔انہوں نے بتایا ہے کہ رواں سال 15 خودکش حملوں میں 10 افغان دہشت گرد ملوث تھے، بھتہ خوری میں استعمال کی جانے والی افغان موبائل سمز کو ٹریس کرنا مشکل ہے۔

واضح رہے کہ آئی جی خیبر پختون خوا اختر حیات خان کا مزید کہنا ہے کہ رواں سال دہشت گردی کے تمام کیسز ٹریس کیے گئے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ ڈی آئی خان، ٹانک، لکی مروت میں پولیس اور انٹیلی جینس ایجنسیز نے مل کر کام کیا، اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے کے لیے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز بنائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے