بلاول

این اے 127 سے بلاول بھٹو کے کورنگ امیدوار کے کاغذاتِ نامزدگی منظور

لاہور (پاک صحافت) لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 127 سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے کورنگ امیدوار کے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہو گئی جس کے بعد ان کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کر لیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کے کورنگ امیدوار اسلم گل کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ میرے کاغذاتِ نامزدگی منظور ہو گئے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہناہے کہ پیپلز پارٹی الیکشن کا التواء نہیں چاہتی، پوری قوم انتخابات کے لیے تیار ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے این اے 127 کے لیے جمع کرائے گئے کاغذاتِ نامزدگی پر شہری محمد ایاز نے اعتراضات عائد کیے ہیں۔ ان اعتراضات کا جواب بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے جمع کرا دیا گیا ہے جس پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے