شیری رحمان

سائفر کے معاملے پر اب یوٹرن قابل قبول نہیں۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جانب سے سائفر کے معاملے پر اب یوٹرن قابل قبول نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما اور وفاقی وزیر شیری رحمان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو سفارتی نقصان پہنچا کر کہتے ہیں سائفر معاملہ پیچھے رہ گیا، عمران خان کہتے ہیں اب الزام نہیں لگاوں گا، عمران خان کے جھوٹے بیانیے سے ملک، سفارتی نقصان کا ذمہ دار کون ہے؟۔

شیری رحمان کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان نے سائفر کے معاملے میں من گھڑت، جھوٹا بیانیہ بنایا،اب کہہ رہے ہیں یہ ماضی کا معاملہ ہے۔ جلسوں میں اسی بیانیے پر ملکی اداروں کے خلاف الزام لگائے، نفرت پھیلائی، یہ بیانیے کی دوڑ میں ملک کے مفاد کو بھی پیچھے چھوڑ دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اب سائفر معاملے سے دستبردار ہونے کی کوشش نہ کریں، یہ 35 پنچر کا معاملہ نہیں جو بعد میں کہیں گے سیاسی بیان تھا۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے