مرتضی وہاب

کمر توڑ مہنگائی کی وجہ سے شہری پریشانی کا شکار ہیں، مرتضی وہاب

کراچی (پاک صحافت) ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے  ملک میں بڑھتی مہنگائی  کی وجہ پاکستان تحریک  انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کی غلط پالیسیوں  قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کمر توڑ مہنگائی کی وجہ سے شہری پریشانی کا شکار ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت کی مہنگائی پر قابو پانے کے لئے کوئی توجہ نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ نااہل نیازی سرکار نے عوام کا جینا محال کردیا ہے۔  انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایم سی نے مہنگائی کے ستائے شہریوں کے لئے سستا بازار لگا دیا ہے۔ کے ایم سی بچت بازار میں شہریوں کو سستے داموں اشیاء فراہم کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ  کراچی کے ایڈمنسٹریٹر و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے مزید  کہا کہ نااہل پی ٹی آئی سرکار کی پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں بدترین مہنگائی کے پیش نظر کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن ( کے ایم سی) نے احسن اقدام اٹھایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے