شہباز شریف

رجب طیب اردگان کی صحت یابی کے لیے میری انتہائی مخلصانہ دعائیں اور نیک خواہشات ہیں، شہباز شریف

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردگان کی صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب طیب اردگان اور میڈم ایمن اردگان کی کورونا وائرس سے جلد صحت یابی کے لیے میری انتہائی مخلصانہ دعائیں اور نیک خواہشات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے سماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں ترک صدر اور  رجب طیب ارگان اور ان کی اہلیہ میڈم ایمن اردگان کی جلد صحتیابی کے لئے دعا ئیں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحت کاملہ عطا فرمائے!

واضح رہے کہ ترک صدر رجب طیب اردگان اور ان کی اہلیہ ایمینہ اردگان کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ ترک صدرطیب اردگان نے کہا کہ انہیں اور ان کی اہلیہ کو کورونا وائرس کی ہلکی علامات کا سامنا ہےاور وہ گھر سے اپنا کام جاری رکھیں گے۔ انہوں  نے سوشل میڈیا پر جاری اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ یوکرین سے واپس آنے کے بعد ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیرِ اعظم کا کرغیزستان میں پاکستانی سفیر سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کرغیزستان سے پاکستانی طلبہ کو واپس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے