شہباز شریف

شہبازشریف کیجانب سے ترک صدر اور ان کی اہلیہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

لاہور (پاک صحافت) شہباز شریف نے کورونا وائرس میں مبتلا ترک صدر رجب طیب اردوغان اور ان کی اہلیہ کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عزت ماآب ترک صدر رجب طیب اردگان اور میڈم ایمن اردگان کی کورونا وائرس سے جلد صحت یابی کے لیے میری انتہائی مخلصانہ دعائیں اور نیک خواہشات ہیں۔

شہباز شریف کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحت کاملہ عطا فرمائے!۔ یاد رہے کہ ترک صدر رجب طیب اردگان اور ان کی اہلیہ ایمینہ اردگان کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ ترک صدر طیب اردگان نے سوشل میڈیا پر جاری اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ یوکرین سے واپس آنے کے بعد ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے