شاہد خاقان عباسی

ملک میں صدارتی نظام پہلے چلا نہ آئندہ چلے گا، صرف پارلیمانی نظام چلے گا۔ شاہد خاقان عباسی

حیدرآباد (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں صدارتی نظام نہ پہلا چلا ہے اور نہ آئندہ کبھی چل سکتا ہے بلکہ ملک میں صرف اور صرف پارلیمانی نظام ہی چلے گا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمانی جمہوریت میں مداخلت نہیں ہونی چاہیے، سیاست میں فیصلہ عوام کا ہونا چاہیے۔ عوام کی رائے کا احترام نہیں ہوگا تو ملک نہیں چل سکتا۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ ملکی معیشت تباہ، عالمی برادری سے تعلقات خراب ہیں، ملک زوال کا شکار ہے، واحد حل صاف اور شفاف الیکشن ہے۔ الیکشن کی بات کرتے ہیں تو صدارتی نظام کا شوشہ چھوڑ دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گیس کی تقسیم کا نظام صوبوں کے حوالے کیا جائے، سندھ میں گیس پیدا ہوتی ہے، سب سے زیادہ لوڈشیڈنگ بھی یہاں پر ہے۔ ن لیگ کے دور میں امن و امان بحال اور دہشت گردی کا خاتمہ ہوا۔ میٹرو بس منصوبہ کم قیمت میں مکمل کیا، بی آر ٹی منصوبہ اتنا پیسہ لگنے کے باوجود کامیاب نہیں ہوا، پشاور کی بی آر ٹی 3 گنا زیادہ مہنگی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے