رانا ثناء اللہ

رانا ثناء اللہ کی جانب سے عمران خان کو ان کی آڈیو لیکس کا فرانزک کروانے کی پیشکش

فیصل آباد ( پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے عمران خان کو ان کی آڈیو لیکس کا فرانزک کروانے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ یہ اپنی آڈیو ٹیپس پر مجھے چیلنج کرے اور فرانزک کروانے کا کہے، اگر ثابت ہوجائے کہ غلط ہے تو بالکل اس کی حمایت ہونی چاہیے، درست ثابت ہو جائے تو تم اتنے گھٹیا ہو کہ کوئی تنہائی میں بھی ایسی بات نہ کرے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راناثناءاللّٰہ نے کہا کہ عمران خان جھوٹ بولنے کے ماسٹر ہیں، اپنی آڈیو لیکس کو چیلنج کیوں نہیں کرتے؟ رانا ثناءاللّٰہ نے کہا کہ لوگوں کو سوشل میڈیا پر بدتمیزی سکھا کر تم چاہتے ہو لوگ تمہارے ساتھ چلیں؟ تم پوری قوم کو فساد کے حوالے کرنا چاہتے ہو؟ کچھ لوگوں نے اس کے کہنے پر اپنے مخالفین کو گالیاں دیں، چور چور کہا، پھر جوتا پڑا تو سیدھے ہوگئے۔

واضح  رہے کہ رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ پروپیگنڈے کی وجہ سے ملک کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ملک جب آگے کی طرف بڑھ رہا تھا تو اس بدبخت کو لانے، تجربہ کرنے کی کیا ضرورت تھی؟ اس بدبخت کو لانے کے لیے کیسز بنائے گئے تو بعد میں ثابت نہ ہوسکے، اس شخص نے پوری حکومت میں اپنے مخالفین کو گالیاں دیں، جھوٹے کیسز بنائے اور کیا کیا؟

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے