وزیرِ اعظم شہباز شریف سے آئی ایم ایف کے ایم ڈی کی تعمیری گفتگو

اسلام آباد (پا ک صحافت) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی ترجمان ایسٹر پیریز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا سے 9 جنوری کو ہونے جا رہی جنیوا کانفرنس پر تعمیری گفتگو ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ  ایم ڈی نے سیلابی تباہی سے پائیدار بحالی کے لیے پاکستان کی کوششوں کی بھی حمایت کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم سے گفتگو کے دوران ایم ڈی آئی ایم ایف نے پاکستان میں سیلاب سے براہِ راست متاثر ہونے والوں کے لیے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔(آئی ایم ایف) کی ترجمان ایسٹر پیریز کے مطابق جنیوا میں بین الاقوامی کانفرنس لچکدار پاکستان کے سلسلے میں ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ  ایسٹر پیریز کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ ایم ڈی نے سیلابی تباہی سے پائیدار بحالی کے لیے پاکستان کی کوششوں کی بھی حمایت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنیوا کانفرنس کے موقع پر آئی ایم ایف کے وفد کی پاکستانی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات متوقع ہے۔ایسٹر پیریز کے مطابق اس ملاقات میں نمایاں مسائل آگے بڑھانے کے لیے بات چیت متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے