ناصر حسین شاہ

خان صاحب! جمہوریت پسند لوگ آپ کو گھر بھیجنے کیلئےآرہے ہیں، ناصر شاہ

کراچی (پاک صحافت) وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے وزیر اعظم عمران خان کو خبردار کرتے ہوئے کہاکہ خان صاحب! جمہوریت پسند لوگ آپ کو گھر بھیجنے کیلئےآرہے ہیں۔ وزیر بلدیات سندھ کا کہنا ہے کہ جمہوریت ہی بہترین انتقام ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں پاکستان پیلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ وزیر اعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ خان صاحب اب بہت دیر ہوگئی، پیٹرول کی قیمت اب 10روپے کم کریں یا 100روپے عوام آپ کوپہچان چکے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر دفاع پرویز خٹک  نے دعویٰ کیا  تھا کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت مسلسل بڑھ رہی ہے لیکن وزیر اعظم آج پیٹرول 10 روپے فی لیٹر سستا کرنے کا اعلان کریں گے، حکومت پیٹرول سستا کرکے 250 ارب روپے کا بوجھ خود اٹھائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کئی ماہ سے فلسطینیوں پر اسرائیل بم برسا رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ کئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے