ایل پی جی

ایل پی جی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، عوام پریشان

اسلام آباد (پاک صحافت) ایل پی جی کی قیمت میں ہوشربا اضافے کے بعد مہنگائی کے ستائے عوام کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔  خیال رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مارچ  کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں 27 روپے ایک پیسے فی کلو اضافے کا اعلان کیا ہے۔ ایل پی جی کی ایک کلوگرام کی نئی قیمت 233 روپے 78 پیسے ہوگئی ہے جس کے بعد 11.8 کلو کا گھریلو سیلنڈر 318 روپے 74 پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کے بعد گھریلو سیلنڈر کی نئی قیمت 2758 روپے 67 پیسے  ہوگئی جبکہ  گزشتہ ماہ فروری میں ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر 2439 روپے 93 پیسے کا تھا۔ یاد رہے کہ ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مارچ 2022 سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے