سعید غنی

سعید غنی نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کو جوکر مارچ قرار دے دیا

کراچی (پاک صحافت) وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے  پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سندھ میں نکالے گئے مارچ پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ سندھ میں جوکر مارچ کا بھی آغاز ہوا ہے جس میں دور دور تک شہریوں کا پتا نہیں، شاہ محمود قریشی سے کیمرہ ہٹا کر مجمع بھی دکھائیں کہ لوگ کتنے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سعید غنی نے کہا کہ ہم گزارش کرتے ہیں، مطالبہ کرتے ہیں کہ بلاول کا مجمع بھی دکھائیں اور جوکروں کا مجمع بھی دکھائیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان شاہ محمود قریشی سے نفرت کرتا ہے لیکن اسے بھیجا کیوں کہ گھوٹکی میں ان کے مرید ہیں جو ان کا دیدار کرنے آئے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے مزید کہاکہ یہ بے شرم لوگ جب مارچ کررہے ہیں کہ لوگوں کو کیا بتائیں گے، نام رکھا ہے کہ حقوق سندھ مارچ، کھاد نہیں موجود کیا بتائیں گے کہ ہم نے تمہاری کھاد استعمال کرلی ہے، کہیں گے کہ پیٹرول کی قیمتیں بڑھادی ہیں، یا ڈالر کا ریٹ بڑھا دیا ہے، سندھ کا پانی بند کردیا ہے، بیروزگار کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے