احسن اقبال

حکومت کی نا اہلی اور ناقص پالیسوں سے عوام تنگ آ چکے ہیں۔ احسن اقبال

نارووال (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی اور ناقص پالیسیوں سے اب عوام تنگ آچکے ہیں۔ حکومت کا خاتمہ کئے بغیر مسائل کا حل ممکن نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے نارووال میں پارٹی ورکرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی سے عوام کا جینا مشکل ہو گیا ہے۔ غریب عوام آٹا، گھی، چینی، سبزیاں اور دیگر روز مرہ اشیائے خورد و نوش کی آسمان سے باتیں کرتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے غریب عوام فاقہ کشی کرنے پر مجبور ہیں۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ نااہل حکمرانوں کے پاس ملک و قوم کے مفادات کا کوئی ایجنڈا نہیں، تین سالہ حکومتی کارکردگی میں عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اب عوام مسلم لیگ ن کے دور حکومت کو یاد کر رہے ہیں۔ کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن نے ثابت کردیا کہ مسلم لیگ ن ملک کی مقبول ترین جماعت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے