امیرمقام

حکومت چلانا عمران خان کی بس کی بات نہیں، وزیراعظم کی رخصتی یقینی ہے۔ امیرمقام

پشاور (پاک صحافت) امیرمقام کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی عنقریب رخصتی یقینی ہے جبکہ حکومت چلانا عمران خان جیسے نااہل اور نالائق کی بس کی بات نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے پی کے صدر انجینئر امیرمقام نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان ایک وعدہ بتائیں جو انہوں نے پورا کیا ہو۔ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے عوام کے سامنے لائے جائیں، عمران خان چوروں کو بچانے کے لیے نئے نئے حربے اپنا رہے ہیں۔

رہنما مسلم لیگ ن امیرمقام کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کہتے تھے 2 ہزار لوگ میرے خلاف نکلے تو ملک چھوڑ دوں گا، وہ بیان کہاں گیا؟ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان صحافیوں کی زبانوں پر بھی تالے لگانا چاہتے ہیں، ضرورت پڑی تو لانگ مارچ کرکے اس حکومت کو باہر کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے