مولابخش چانڈیو

عمران خان اب تک ہزاروں افسانوی و جعلی منصوبے مکمل کرچکے ہیں۔ مولا بخش چانڈیو

کراچی (پاک صحافت) مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ نااہل عمران خان نے اب تک ہزاروں افسانوی و جعلی منصوبے مکمل کرلئے ہیں لیکن حقیقت میں سب دھوکہ اور فراڈ ہی نکلے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی جانب سے دس بلین ٹری منصوبہ افسانہ اور مال بنانے کا ذریعہ ہے۔ جس کے ذریعے پی ٹی آئی حکومت نے بڑی سطح پر جعل سازی اور کرپشن کی ہے۔

رہنما پی پی مولا بخش چانڈیو کا مزید کہنا ہے کہ دنیا کو پاکستان میں ماحولیات کی حفاظت کیلئے اگر کوئی بڑا منصوبہ نظر آرہا ہے تو وہ مینگرووز ہی ہیں۔ جعلساز وزیراعظم نے ماحولیات کی تقریب سے خطاب میں تمبر کے جنگلات کا ذکر ایسے کیا جیسے وہ بھی ان کا منصوبہ ہو، خیبرپختونخوا کے لوگ چیخ چیخ کر کہہ رہے ہیں کہ بلین ٹری سونامی ایک فراڈ تھا۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے