مرتضی سولنگی

حکومت سوشل میڈیا پر غیرقانونی سرگرمیوں پر سخت کارروائی کرے گی، مرتضیٰ سولنگی

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیرِ اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ حکومت سوشل میڈیا پر غیرقانونی سرگرمیوں پر سخت کارروائی کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر اشرفی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اظہار رائے کی آزادی قانون کے دائرے میں ہے، سوشل میڈیا پر کچھ لوگ عوام کو اُکسا رہے ہیں، کسی کو امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کمپنیاں پروپیگنڈے کی روک تھام کے اقدامات کریں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت ہر مسلمان کا معاملہ ہے، کچھ لوگوں نے عقیدہ ختم نبوت پر بھی سیاست کی، ابہام دور کر کے انتشار پھیلانے والوں کو روکا جائے۔ حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ جس نے کلمہ پڑھا ہے وہ عقیدہ ختم نبوت کا محافظ ہے، شر پھیلانے والوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ یہ قانونی معاملہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بانی پی ٹی آئی کو معافی کی آفر موجود ہے، معافی مانگنا یا نا مانگنا انکی مرضی ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے