مسلم لیگ ن

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ن لیگ کے سابق چیئرمین سمیت 4 افراد قتل

اسلام آباد (پاک صحافت) نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کر کے مسلم لیگ (ن) کے سابق چیئرمین سید ابرار شاہ سمیت 4 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اسلام آباد کے علاقے لہتراڑ روڈ پر پیش آیا، جہاں گھات لگائے ملزمان نے سابق یوسی چیئرمین جھنگ سیداں ابرار شاہ کی گاڑی پر اندھا دھند گولیوں کی بوچھاڑ کر دی، فائرنگ کے نتیجے میں سید ابرار شاہ، ان کا بیٹا، ملازم اور گارڈ موقع پر دم توڑ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق قتل کی لرزہ خیز واردات کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا، مرنے والے دیگر افراد کی شناخت رفاقت، سید علی شیر اور صاحب گل کے ناموں سے ہوئی ہے، فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی واردات سابق دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتی ہے، ملزمان کے تلاش شروع کر دی، جلد گرفتار کرلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے