انوار الحق کاکڑ

میرے لیے پاکستان ہی سب کچھ ہے، نگراں وزیرِ اعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ میرے لیے پاکستان ہی سب کچھ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ہر مشکل صورتحال سے نمٹنے میں کابینہ اور اسٹاف نے بھرپور معاونت کی، وزیرِ اعظم آفس اور ہاؤس کے تمام افسران اور اسٹاف کے تعاون پر مشکور ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ملٹری سیکریٹری نے بہترین پیشہ وارانہ انداز میں اپنی ذمے داریاں نبھائیں۔

انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ کابینہ سیکریٹری اور دیگر بیورو کریٹس کی موجودگی ہمارے لیے قابل فخر ہے، کابینہ سیکریٹری نے جس انداز میں خدمات انجام دیں وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے