راجہ پرویز اشرف

حکومت ریڈ لائن عبور کرنے کے بجائےعدم اعتماد کا مقابلہ کرے، پرویز اشرف

لاہور (پاک صحافت) سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے حکومت کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت ریڈ لائن عبور کرنے کے بجائےعدم اعتماد کا مقابلہ کرے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پروقار طریقے سے اقتدار چھوڑنا بھی اعلیٰ ظرفی ہوتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے جاری بیان میں کہا کہ پارلیمان کا فیصلہ مقدم ہے،حکومت کو ذمہ داری کا ثبوت دینا چاہیے، ملک ایسے دوراہے پر ہے جہاں کسی کی غلطی ناقابل تلافی نقصان پہنچا سکتی ہے۔

واضح رہے راجہ پرویز اشرف نے جاری بیان میں مزید کہا کہ پاکستان میں انتشار یا خلفشار پھیلانا ملک دشمنی ہو گا، ہاؤس ہی کسی کے وزیر اعظم رہنے یا نہ رہنے کا فیصلہ کریگا۔ عدم اعتماد کو سیاسی، جمہوری اور آئینی انداز میں لینا چاہیے۔ ملک میں اچھا ماحول برقرار رکھنا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے۔جو کچھ ہو گا پارلیمان کے اندر ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں

کوئی سیاسی لیڈر یا ٹولہ فوج پر حملہ کرے، دھمکیاں دے، پروپیگنڈا کرے، اس سے بات نہیں ہو گی، ڈی جی آئی ایس پی آر

(پاک صحافت) پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے