کامران ٹیسوری کی سندھ اور نیویارک کو جڑواں اسٹیٹ قرار دینے کی تجویز پر فِل راموس سے تفصیلی بات چیت

(پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سندھ اور نیویارک کو جڑواں اسٹیٹ قرار دینے کی تجویز پر ڈپٹی اسپیکر نیویارک اسٹیٹ اسمبلی فِل راموس سے تفصیلی بات چیت کی ہے۔ خیال رہے کہ رہے کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری ان دنوں امریکا کا دورہ کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی ڈاکٹر اعجاز احمد نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے اعزاز میں استقبالیہ دیا۔ نیویارک اسٹیٹ اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر فِل راموس نے بھی اس استقبالیے میں شرکت کی۔ کامران ٹیسوری اور فِل راموس نے گفتگو کے دوران سندھ اور نیویارک کو جڑواں اسٹیٹ قرار دینے کی تجویز پر مزید بات کرنے پراتفاق بھی کیا۔

واضح رہے کہ نیو یارک اسٹیٹ اسمبلی کا وفد اس ضمن میں جلد صوبۂ سندھ کادورہ کرے گا۔ جڑواں اسٹیٹس بننے سے سندھ اور نیو یارک کی جامعات، اسپتالوں اور تحقیقی اداروں میں تعاون بڑھے گا۔ طلبہ کے وفود کے تبادلوں اور ذہین طلبہ کے لیے اسکالر شپس کا راستہ بھی ہموار ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے