جاوید لطیف

عمران کو وارننگ ہے پاکستان کی سلامتی سے کھیلنا بند کردے۔ جاوید لطیف

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ عمران کو وارننگ ہے پاکستان کی سلامتی سے کھیلنا بند کردے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر جاوید لطیف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو تہائی اکثریت سے نوازشریف آیا تو دھرنا دلوا کر سازش کس نے کی؟ سوال یہ ہے کہ نوازشریف کے خلاف کون سازشیں کرتا رہا؟ نوازشریف عوامی طاقت اور حمایت سے بار بار منتخب ہوتا رہا، ڈکٹیشن لینے سے انکار کرنے پر نوازشریف کو حکومت سے ہٹایا گیا۔

جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ ریاست کو کمزور ہوتا نہیں دیکھ سکتے، ریاست کمزور نہیں کہ کوئی زور زبردستی من پسند فیصلے لے، قومی حکومت ریاست کو بچانے کے لیے بنائی گئی، جیل بھرو تحریک کا نعرہ لگانے والا خود چار دن جیل نہیں جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی گفتگو سب کے سامنے ہے، نوازشریف نے جب کہا کہ میں ڈکٹیشن نہیں لوں گا تو اسے ہٹادیا گیا، ان کو پہلے جب ہٹایا گیا تو اس وقت کوئی پانامہ نہیں ہوا تھا، نواز شریف کی قیادت میں پھلتے پھولتے پاکستان کی خوشحالی کے خلاف سازش کی گئی۔ ریاست میں موجود طاقتور لوگ اپنی غلطیوں کا اعتراف کریں تو بڑے کہلاتے ہیں، سوال یہ ہے کہ نواز شریف کے خلاف کون سازشیں کرتا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے