مریم اورنگزیب

حقیقی آزادی کا جنازہ آج رات مینارِ پاکستان میں پڑھا جائے گا، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین سابق وزیر اعظم   عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج حقیقی آزادی حقیقی طور پر دفن ہو چکی ہے، حقیقی آزادی کا جنازہ آج رات مینارِ پاکستان میں پڑھا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی مقبول ترین سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ  حقیقی آزادی نیوٹرل جانور ہوتا ہے، جنرل باجوہ کی تاحیات ایکسٹینشن سے شروع ہوئی تھی۔

واضح رہے  کہ مریم اورنگزیب نے مزیدکہا کہ حقیقی آزادی شہباز شریف سے ہوتی ہوئی محسن نقوی اور امریکا سے معافیوں تک پہنچی۔ انہوں نے کہا کہ فتنے، فسادی اور دہشت گرد سے حقیقی آزادی دلوانے کا وقت آ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے