مسلم لیگ ن

ن لیگ نے قومی اسمبلی کے 53 حلقے خالی چھوڑ دیے

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ (ن) نے آٹھ فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے قومی اسمبلی کے 53 حلقوں میں اپنا کوئی امیدوار کھڑا نہیں کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر امیدواروں کی فہرست جاری کی گئی ہے۔ جس میں پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کی صوبائی اسمبلیوں میں اپنے امیدواروں کے ساتھ قومی اسمبلی کے اپنے امیداواروں کی بھی فہرست جاری کی گئی ہے۔ جس میں قومی اسمبلی کے 53 حلقوں پر ان کا کوئی امیدوار ظاہر نہیں کیا گیا۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے خالی چھوڑے گئے حلقوں میں این اے 4، این اے 12، این اے 19، این اے 20، این اے 21، این اے 22، این اے 28، این اے 44، این اے 45، این اے 48، 54 این اے ، این اے 64، این اے 92، این اے 117، این اے 128، این اے 143، این اے 149، این اے 165، این اے 185، این اے 190، این اے 191، این اے 192، این اے 193، این اے 194، این اے 195، این اے 196، این اے 197، این اے 198، این اے 199، این اے 200 شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ن لیگ نے این اے 201، این اے 202، این اے 203، این اے 204، این اے 206، این اے 207، این اے 208، این اے 209، این اے 210، این اے 212، این اے 214، این اے 215، این اے 217، این اے 218، این اے 221، این اے 222، این اے 223، این اے 224، این اے 228، این اے 239، این اے 245، این اے 248 اور این اے 264 پر بھی اپنے کوئی امیدوار ظاہر نہیں کیے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے