آصف زرداری

حکومت بنا کر عوام کے تمام مسائل حل کریں گے۔ آصف زرداری

تلہ گنگ (پاک صحافت) آصف زرداری کا کہنا ہے کہ ہم حکومت بنا کر عوام کے تمام مسائل حل کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے تلہ گنگ میں جلسے سے خطاب میں کہا کہ پیپلزپارٹی متوسط طبقے کی جماعت ہے، یہ پارٹی غریبوں کے دل کی آواز محسوس کرتی ہے۔ پہلے بھی غریب خواتین کیلئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا، میں نے اپنے دور میں تنخواہوں میں اضافہ کیا۔

آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ حکومت بناکر آپ کو سوئی گیس، روڈ نیٹ ورک، پانی، انفرا اسٹرکچر دیں گے، عوام کو پاکستان میں ہی روزگار کے مواقع دیں گے۔ حکومت چلانے کا انداز ہی غلط ہے جن لوگوں نے آپ لوگوں کے ساتھ زیادتیاں کی ہیں ان زیادتیوں کو ختم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج چار مرتبہ تنخواہیں بڑھائی جائیں تو بھی مہنگائی زیادہ ہے، ماضی کے مقابلے میں آج غربت دگنی ہوگئی ہے، لوگوں کو پاکستان میں کمانے کے مواقع فراہم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے