شیری رحمان

آئین کی خلاف ورزی، عدالت اور قانون کی توہین ہی عمران خان کا وژن اور سیاست ہے، شیری رحمٰن

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر اور پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن نے پی ٹی آئی چیئرمین  عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آج ملک میں جو بحران اور طوفان بدتمیزی برپا ہے وہ آپ ہی کے ’وژن‘ کے بدولت ہے، آئین کی خلاف ورزی، عدالت اور قانون کی توہین ہی آپ کا وژن اور سیاست ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں شیری حمٰن نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں وہ آج جلسے میں اپنے ’حقیقی آزادی‘ کے وژن پر روشنی ڈالیں گے، آپ کے وژن سے قوم ہر روز مستفید ہوتی ہے۔ شیری رحمٰن نے کہا کہ آپ کے انتشار، گالم گلوچ، الزام تراشی، نفرت اور تقسیم کے ’وژن‘ سے قوم خوب واقف ہے۔

واضح رہے کہ شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ گرفتاری سے بچنے کے لیے ریاست اور عدالت کی رٹ کو چیلنج کر کے آپ جلسوں میں ’حقیقی آزادی‘ کے نعرے لگا رہے۔ آپ امریکی لابنگ کمپنیوں سے معاہدے کر کے کس منہ سے امریکی غلامی اور حقیقی آزادی کے لیکچر دے رہے؟ جلسہ بے شک کریں لیکن انتشار اور تقسیم کو ہوا نہ دیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے