جنگ لازمی ہے تو پھر جنگ سہی، کشمیر باتوں سے آزاد نہیں ہوگا، نگراں وزیر صحت پنجاب

لاہور (پاک صحافت) نگراں وزیر صحت پنجاب جمال ناصر نے کہا ہے کہ اگر جنگ لازمی ہے تو پھر جنگ ہی سہی، کشمیر باتوں سے آزاد نہیں ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں کشمیریوں سے اظہارِ یک جہتی کے لیے تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں نگراں وزراء ڈاکٹر جاوید اکرم اور ڈاکٹر جمال ناصر شریک ہوئے۔

واضح رہے کہ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین میں بربریت کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انسانیت کی خدمت کسی بارڈر کی محتاج نہیں ہوتی۔

یہ بھی پڑھیں

ایمانداری سے ٹیکس جمع ہو جائے تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایمانداری سے ٹیکس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے