وزیراعلی مراد علی شاہ

وزیرِاعلی سندھ مراد علی شاہ کا بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

کراچی (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں موسلادھار بارش سے متاثرہ علاقوں کا تفصیلی دورہ کرکے متاثرین کے مسائل قریب سے دیکھے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے چیف سیکریٹری سندھ سہیل راجپوت اور ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب کے ہمراہ بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ہے۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ نے پیر صبغت اللّٰہ شاہ روڈ پر پانی کی نکاسی کے لیے فٹ پاتھ کے نیچے نالہ کھلوا دیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے واٹر بورڈ حکام اور ڈی سی شرقی کو پمپ لگا کر اسلامیہ کالج روڈ پر جمع پانی کی نکاسی کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے برنس روڈ کا دورہ بھی کیا جہاں انہوں نے ڈی سی ساؤتھ کو صدر سے برنس روڈ جانے والے روڈ پر جمع پانی کی نکاسی کا کام تیز کرنے کی ہدایت کی۔ جبکہ شارعِ فیصل، فیروز آباد جنکشن پر پانی کی نکاسی کی ہدایت بھی کی اور کہا کہ شارعِ فیصل پر نرسری اسٹاپ سے بھی پانی نکالا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے