شیری رحمان

تبدیلی کا سونامی اب مہنگائی کا سونامی بن چکا ہے۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی تبدیلی سونامی اب مہنگائی سونامی میں تبدیل ہوچکا ہے جس نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات سے پہلے ڈالر اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کس بات کی نشاندہی ہے؟ رواں ماہ حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کیا ہے

رہنما پی پی پی سینیٹر شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ یہ حکومت پہلے ہی 3 سال میں پیٹرول کی قیمتوں میں 28 روپے کا اضافہ کر چکی ہے۔ ڈالر اور پیٹرول کی قیمتوں میں مزید اضافہ مہنگائی کا خطرناک طوفان لے آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے