گوگل میپس

گوگل میپس میں اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی متعدد بہترین فیچرز متعارف

(پاک صحافت) گوگل نے اپنی مقبول سروس میپس میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی نئے فیچرز کا اضافہ کیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے ان فیچرز کا اعلان کیا گیا۔ گوگل میپس میں سرچ کو اپ ڈیٹ کیا گیا ہے تاکہ صارفین کے لیے اپنے قریب موجود مخصوص جگہوں یا چیزوں کی تلاش آسان ہو جائے۔

(پاک صحافت) اب اگر صارفین میپس پر کچھ سرچ کریں گے تو ان کے سامنے فوٹو رزلٹس بھی آئیں گے تاکہ ان کے لیے نئی جگہوں کو دریافت کرنا آسان ہو جائے۔ کمپنی کے مطابق یہ نیا فیچر ابتدائی طور پر فرانس، جرمنی، جاپان، برطانیہ اور امریکا میں متعارف کرایا جا رہا ہے اور مستقبل قریب میں اسے دیگر ممالک میں بھی پیش کیا جائے گا۔ گوگل کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا کہ میپس نیوی گیشن انٹرفیس کو بھی تبدیل کیا جا رہا ہے تاکہ اردگرد کی جگہوں کو زیادہ درست طریقوں سے دکھایا جا سکے۔

واضح رہے کہ اس مقصد کے لیے گوگل میپس میں رنگوں کو اپ ڈیٹ کیا گیا ہے تاکہ لوگوں کو سڑکوں، پارکس اور دیگر مقامات کا درست اندازہ ہوسکے۔ یہ نیا فیچر آئندہ چند مہینوں میں 12 ممالک میں متعارف کرایا جائے گا۔ گوگل کی جانب سے میپس میں اسپیس لمٹ انفارمیشن کا فیچر بھی 20 ممالک میں آئندہ چند ماہ کے دوران متعارف کرایا جائے گا۔ الیکٹرک گاڑیاں چلانے والے صارفین کے لیے بھی چارجنگ اسٹیشنز کی تلاش کے عمل کو مزید آسان بنایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے متجاوز

(پاک صحافت) میٹا کی جانب ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والی سروس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے