میاں افتخار حسین

جعلی وزیراعظم کے پر کاٹ دیے گئے ہیں، میاں افتخار

چارسدہ (پاک صحافت) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)  کے مرکزی سیکریٹری جنرل میاں افتخار نے وزیر اعظم عمران خان کو ملکی تاریخ کا کرپٹ ترین وزیر اعظم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی وزیراعظم کے پر کاٹ دیےگئے ہیں، وقت آئے گا عمران خان کا ساتھ دینا والا کوئی نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق چارسدہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)  کے مرکزی سیکریٹری جنرل میاں افتخار نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ٹراسپیرنسی انٹرنیشنل رپورٹ سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نے عمران خان کو کرپٹ ترین وزیراعظم ثابت کیا۔

واضح رہے کہ اے این پی کے سیکریٹری جنرل میاں افتخار نے تقریب سے خطاب کے دوران مزید کہا کہ آنے والے انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کریں گے۔ خیال رہے کہ 2021 کے کرپشن پرسیپشن انڈیکس پاکستان کی 16 درجے تنزلی ہوئی ہے اور اب ہمارا ملک 140 ویں نمبر پر آگیا ہے ، اس کے علاوہ اس کے پوائنٹس بھی 31 سے گھٹ کر 28 ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے