خورشید شاہ

سندھ اور بلوچستان کو پانی کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ خورشید شاہ

اسلام آباد (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت سندھ اور بلوچستان کو پانی کی فراہمی یقینی بنائی گی، پانی کی منصفانہ تقسیم ہی تمام مسائل کا حل ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید شاہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے وزیر سے بات کروں گا کہ پانی کی فراہمی یقینی بنائیں۔ اس وقت کوٹری بیراج پر 10 ہزار کیوسک پانی موجود ہے، بات کی جارہی کہ سندھ بلوچستان کو پانی نہیں دے رہا۔

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ بارشوں کے باعث تربیلا میں پانی کی سطح بلند ہورہی ہے، سندھ حکومت کے وزیر سے بات کروں گا کہ پانی کی فراہمی یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ فہمیدہ مرزا ایک سال کی فصل نہ ہونا برداشت کر سکتی ہیں لیکن غریب برداشت نہیں کرسکتا۔

یہ بھی پڑھیں

آصفہ بھٹو کل ایرانی خاتون اوّل کے ساتھ مصروف رہیں

اسلام آباد (پاک صحافت) ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کی اہلیہ ڈاکٹر جمیلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے