امتیاز شیخ

توانائی بحران کا حل سندھ کے پاس ہے، صوبائی وزیر توانائی

کراچی (پاک صحافت) صوبہ سندھ کے وزیر توانائی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما امتیاز شیخ نے پی ٹی آئی حکومت کو نااہل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ  بجلی گیس کی کمی کی وجہ سے ملک معاشی بحران میں مبتلا ہے، بجلی اور گیس کا نظام صوبوں کے سپرد کیا جائے، ہم توانائی کا مسئلہ حل کرکے دیں گے، توانائی بحران کا حل سندھ کے پاس ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  وفاقی حکومت کوآڑے ہاتھوں لے لیا، امتیاز شیخ نے کہا کہ سندھ کے لوگ پی ٹی آئی کو مسترد کر چکے،یہ سندھ کے لوگوں کو سزا دے رہے ہیں، پاور پلانٹس نہیں چل رہے، ایل این جی بھی نہیں خریدی۔ عدالتی نظام کو دیکھ کر آئین کے آرٹیکل 158 کے تحت صوبے کے حق کے لئے رجوع کریں گے۔

واضح رہے کہ امتیاز شیخ نے پریس کانفرنس کے دوران مزید کہا کہ ملک کا اہم تریم مسئلہ توانائی کا ہے، فرنس آئل بھی غائب کردیا گیا،حکومت انرجی سیکٹر کو سنبھال نہیں پارہی۔ وزیر خزانہ کی طرح توانائی کے وزیر بھی تبدیل کئے گئے، ہر آدمی نے مختلف تاریخیں دیں، گیس کی کمی ختم نہیں ہوئی، یہ  بلکل نااہل لوگ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اعظم نذیر

حکومت کا سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے عبوری فیصلے پر تحفظات کا اظہار

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی حکومت نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے حوالے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے