سراج الحق

عوام مزید مہنگائی کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے، سراج الحق کی حکومت کو وارننگ

لاہور (پاک صحافت) سراج الحق نے پی ٹی آئی حکومت کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام مزید مہنگائی کا بوجھ برداشت نہیں کرسکتی، حکومت اپنی پالیسیوں کو تبدیل کرے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی معیشت اور اداروں کو برباد کرنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔ حکمران اشرافیہ کا یوم حساب قریب آ گیا، وزیراعظم بتائیں ایک کروڑ نوکریاں کس کو دیں اور 50 لاکھ گھر کہاں تعمیر کیے؟ مدینے کی ریاست کدھر ہے اور تبدیلی کے نعروں کا کیا بنا؟ حیران ہوں مسلسل ڈھٹائی سے جھوٹ بولنے والوں کو شرم کیوں نہیں آتی۔

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ حکومت فوری طور پر اشیائے خورد و نوش، ادویات، پیٹرول، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کم از کم 35 سے 50 فیصد کمی کرے۔ پی ٹی آئی کے اقتدار میں آنے کے تھوڑے عرصے بعد ہی ثابت ہو گیا تھا کہ یہ لوگ بہتری نہیں لا سکتے۔ آج 3 سال بعد ملک 30 سال پیچھے چلا گیا ہے۔ عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ سرمایہ داروں، وڈیروں، چودھریوں، جاگیرداروں کو آئندہ الیکشن میں مسترد کردیں۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے